0
Tuesday 15 Dec 2020 23:22

پاکستان بزنس فورم خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے عہدیداروں کا اعلان

پاکستان بزنس فورم خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے عہدیداروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بزنس فورم خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے عہدیداروں کا اعلان کردیا۔ جس کے مطابق ذاکر حسین صوبائی صدر، عالم زیب خان صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیے گئے۔ جبکہ حاجی عبداللہ شاہ، حاجی افضل خان کو سینئر نائب صدر چنا گیا ہے۔ مشتاق سیماب نائب صدر، یوسف علی نائب صدر، حاجی عابد کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ بزنس فوری کے پی کے کا اجلاس مرکزی صدر محمد کاشف چوہدری اور سینئر نائب صدر بحر اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے مرکزی صدر کاشف چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بے جا بندشوں کی وجہ سے پاک افغان تجارت بے حد متاثر ہے۔ دونوں ممالک کے ذمہ دار ادارے پاکستان اور افغانستان کے تاجروں کو تجارت کرنے میں مشکلات اور روڑے اٹکا رہے ہیں۔ ہم اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ اجلاس میں مردان سے حاجی معاذ اللہ خان، محمد پرویز بابو، محمد الطاف، سوات سے حاجی یوسف علی، کوہاٹ سے محمد عابد، بنوں سے اختر علی شاہ، باجوڑ سے صوفی محمد حمید، حاجی وزیر، سید جاوید جان، محمد سعید، تاج محمد، پشاور سے خالد گل مہمند،شہزاد احمد، عاقل خان، لنڈی کوتل سے حاجی محمد حسن، حاجی عبدالرزاق، ملاکنڈ سے رشید احمد،چارسدہ سے صبغت اللہ،  ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن سے عادل جہاں گیر اعوان شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاک افغان ٹریڈرز کو درپیش مسائل کے لیے حاجی عبداللہ شاہ، حاجی حسن شنواری، حاجی عبدالرزاق پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جو کہ افغان ٹریڈ اور ایکسپورٹ کے حوالے سے تمام مسائل کے حل کے لیے اجلاس بلائیں گے اور متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت سے رابطے کرے گی۔ اجلاس سے بزنس فورم کے پی کے کے نومنتخب صدر ذاکر حسین نے خطاب میں کہا کہ اس وقت کے پی کے میں ٹریڈرز، صنعت کاروں  اور دیگر شعبوں کے تاجروں حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بے پناہ  مسائل اور مشکلات درپیش پیں۔ بزنس فورم اس سلسلے میں تاجر برداری کے ساتھ مشاورت کے بعد بڑے پیمانے پر آواز اٹھے گی۔ انہوں کہا کہ بزنس فورم بہت جلد تاجر برادری کی ایک نمائندہ تنظیم بن کر اُبھرے گی۔ اجلاس سے نومنتخب جنرل سیکرٹری عالم زیب خان نے خطاب میں کہا کہ فروری تک کے پی کے کے تمام اضلاع میں بزنس فورم کی تنظیمی بنائی جائیں گی اور تاجروں کے مسائل پر سیمینار منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برداری متحد ہو کر حکومتی اور مقامی انتظامیہ کے ناراوا سلوک اور تاجروں کو بے جا تنگ کرنے کے خلاف مضبوط آواز اٹھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 903978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش