0
Thursday 17 Dec 2020 00:42

کشمیر ہو، بابری مسجد یا سکھ کمیونٹی، بھارت ہر روز اقلیتوں کیخلاف اقدامات کررہا ہے، عامر خان

کشمیر ہو، بابری مسجد یا سکھ کمیونٹی، بھارت ہر روز اقلیتوں کیخلاف اقدامات کررہا ہے، عامر خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے برعکس تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دے رہا ہے۔ باکسر عامر خان نے کرتار پور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ کرتارپور کا دورہ اور گوردوارہ دربار صاحب پر حاضری خوشگوار تجربہ رہا۔ اسٹار باکسر نے کہا کہ پاکستان تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دے رہا ہے جب کہ اس کے برعکس بھارت اپنی اقلیتوں کے خلاف اقدامات اٹھا رہا ہے، مقبوضہ کشمیرہو، بابری مسجد ہو یا سکھ کمیونٹی، بھارت ہر روز اقلیتوں کیخلاف اقدامات کررہا ہے۔ عامر خان نے بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سکھوں کیلئے گیٹ کھولے، انہیں کرتار پور گوردوارہ کا دورہ کرنے کی اجازت دیں۔
خبر کا کوڈ : 904212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش