0
Thursday 17 Dec 2020 09:11

ابھی تک سعودی وزارتِ حج کے ساتھ ہمارا ایم او یو طے نہیں پا سکا، پیر نور الحق قادری

ابھی تک سعودی وزارتِ حج کے ساتھ ہمارا ایم او یو طے نہیں پا سکا، پیر نور الحق قادری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ بروقت کورونا ویکسین آنے کی صورت میں ریگولر حج ہوگا، بصورت دیگر حاجیوں کی تعداد میں کمی سمیت ایس او پیز کے ساتھ حج کا امکان ہے۔ اے پی پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے آزمائشی بنیاد پر کورونا ایس او پیز کے ساتھ عمرہ کا آغاز کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک حج پالیسی پر کام شروع نہیں کیا کیونکہ ابھی تک سعودی وزارتِ حج کے ساتھ ہمارا ایم او یو طے نہیں پا سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ کام نومبر کے آخر تک مکمل ہو جاتا ہے، گزشتہ سال بھی ہم نے نومبر میں کام مکمل کر لیا تھا، مگر اس کے بعد کورونا وائرس کی وبا آ گئی۔ ایک اور سوال کے جواب میں پیر نور الحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت کورونا ویکسین کا انتظار کر رہی ہے، اگر بروقت کورونا ویکسین آ جاتی ہے اور یہ کامیاب بھی ہو جاتی ہے تو ریگولر حج ہوگا ورنہ حاجیوں کی تعداد میں کمی بھی کی جا سکتی ہے اور ایس او پیز کے ساتھ حج کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرح ہم لوگوں سے درخواستیں نہیں لے سکتے، جب بھی کوئی حتمی صورتحال سامنے آئی تو اس وقت ہی کوئی پیشرفت ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 904241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش