0
Friday 18 Dec 2020 13:48

سعودی عرب و بحرین میں کورونا ویکسین کا استعمال شروع

سعودی عرب و بحرین میں کورونا ویکسین کا استعمال شروع
اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطی ممالک سعودی عرب اور بحرین نے کورونا ویکسین کو عام افراد کو لگانا شروع کر دیا، دونوں ممالک اسلامی دنیا کے پہلے ممالک بن گئے، جہاں ویکسینیشن کا آغاز ہو گیا۔ سعودی عرب رواں ماہ 10 دسمبر کو پہلا اسلامی ملک بنا تھا، جس نے امریکی کمپنی فائزر و جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی اجازت دی تھی۔اسی طرح بحرین نے بھی رواں ماہ 12 دسمبر کو چین کی کمپنی کی جانب سے تیارہ کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ بحرین بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعد دوسرا ملک بنا تھا، جس نے چین کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ تاہم اب بحرین اور سعودی عرب میں کورونا ویکسین شروع کر دی گئی جب کہ یو اے ای میں پہلے ہی کورونا ویکسین شروع کی جا چکی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کی پہلی ویکسین 17 دسمبر کو جن چند افراد کو لگائی گئی، ان میں مملکت کے وزیر صحت بھی شامل تھے۔سعودی عرب کو 16 دسمبر کو جرمن و امریکی کمپنی کی جانب سے ویکسین کی پہلی کھیپ ملی تھی، جس کے بعد 17 دسمبر کو ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا۔ ویکسین کےلیے حکومت نے سعودی عرب بھر میں خصوصی سینٹرز بنائے ہیں اور صرف ریاض کی ریاست میں ہی 550 سینٹرز بنائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 904519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش