0
Friday 18 Dec 2020 16:53

سندھ، پی ایس 52 میں ضمنی الیکشن 18 جنوری میں ہوگا

سندھ، پی ایس 52 میں ضمنی الیکشن 18 جنوری میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 52 میں ضمنی انتخاب کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے انعقاد کی سرگرمیاں شروع کر تے ہوئے اٹھارہ جنوری کو عمر کوٹ پی ایس باون میں انتخابات کا اعلان کیا ہے، یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی مردان شاہ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، جس کے بعد کورونا وائرس کے سبب الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا انعقاد ملتوی کر رکھا تھا۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے رواں سال پندرہ اپریل کو اس حلقے میں الیکشن کرانا تھا، مگر کرونا وبا کے باعث یہ ممکن نہ ہوسکا تھا۔ حلقے میں اصل مقابلہ پیپلز پارٹی کے سید امیر علی شاہ، جو کہ سید علی مردان شاہ کے فرزند ہیں اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے درمیان ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال انیس جنوری کو پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر سید علی مردان شاہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 904543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش