0
Friday 18 Dec 2020 22:32

حکومت اور وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ دیں، محمد زبیر

حکومت اور وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ دیں، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ الیکشن کب ہونے ہیں یہ دائرہ اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، وزیراعظم کا نہیں ہے، جبکہ حکومت کے بولنے کی وجہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر آپس میں الجھ پڑے اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر تنقید کے وار کیے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ محمد زبیر نے تو کبھی زندگی میں کونسلر کا الیکشن نہیں لڑا۔ جس کے جواب میں محمد زبیر بو لے کہ فواد چوہدری جنرل مشرف کے ساتھ بیٹھے تھے اور مجھے جمہوریت کا لیکچر دے رہے ہیں، جبکہ میں نے برے وقت میں کبھی یہ نہیں کیا کہ مشکل وقت آیا تو ٹاپ کر دوسری طرف چلا گیا۔

محمد زبیر نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ دیں، الیکشن کمیشن کی تاریخ پر اگر حکومت کو اعتراض ہے تو عدالت جاسکتی ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم سینیٹ الیکشن ہر قیمت پر روکنے کی کوشش کریں گے اگر نہیں رکا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم دو ڈھائی سال چپ کرکے بیٹھے رہیں گے۔ محمد زبیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اعلان بھی کردیا کہ ان کے 70 فیصد استعفے آچکے ہیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت کی قربانی دینا پڑی تو دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کو ہم قانونی ہی نہیں مانتے ان سے مذاکرات کیا کریں، اصلاحات کا ان کو ڈھائی سال پہلے خیال آنا چاہیے تھا۔ رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ یہ این آر او این آر او نہ کرتے کہتے کہ یہ اصلاحات کرنی ہیں، یہ ایک طرف سے ہاتھ بڑھاتے ہیں دوسری طرف سے واپس لے لیتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 904583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش