0
Saturday 19 Dec 2020 07:23

پاک چین ایئر فورسز کی مشترکہ مشق شاہین نو جاری، آرمی چیف کا دورہ

پاک چین ایئر فورسز کی مشترکہ مشق شاہین نو جاری، آرمی چیف کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایئر فورس کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرچیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین ایئر فورس کی مشترکہ مشق شاہین نو کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مشترکہ مشقوں سے فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشقوں سے باہمی اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی، انٹر سروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 904640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش