0
Saturday 19 Dec 2020 23:43

ایران و حزب اللہ کیساتھ ہمارے تعلقات کے بارے کسی کو فیصلہ کرنیکا حق حاصل نہیں، بثینہ شعبان

ایران و حزب اللہ کیساتھ ہمارے تعلقات کے بارے کسی کو فیصلہ کرنیکا حق حاصل نہیں، بثینہ شعبان
اسلام ٹائمز۔ شامی صدر کی مشیر خاص بثینہ شعبان نے عرب نیوز چینل المیادین کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں ماسکو کے ساتھ شامی وفد کے حالیہ مذاکرات اور ایران، امریکہ و خطے میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے شامی موقف پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ شامی صدر کی مشیر خاص نے امریکی دباؤ پر غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ بعض عرب ممالک کی دوستی مہم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کی جانے والی مذموم سازشیں؛ کوئی ناگزیر تقدیر نہیں بلکہ خطے کی اقوام مل کر واشنگٹن کی شوم منصوبہ بندی کو ناکام بنا سکتی ہیں۔ بثینہ شعبان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ایسے کارندے چاہئیں کہ جن سے وہ جو گھٹیا کام طلب کرے، وہ انجام دینے پر تیار ہوں!

شامی صدر کی مشیر خاص نے اپنے انٹرویو میں شام امریکہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے تاکید کی کہ یہ امریکہ ہی تھا کہ جس نے شام کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شام کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے جیمز جیفرے کی بات، اسے تحریر میں لانے والی سیاہی سے بھی بے قیمت ہو کر رہ گئی جبکہ شام اپنی خودمختاری و آزادی سے ذرہ برابر دستبردار نہیں ہوا۔ بثینہ شعبان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دمشق کے لئے کوئی فریق یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ ایران، حزب اللہ یا فلسطینی مزاحمتی محاذ کے ساتھ اس کے تعلقات کیسے ہوں! انہوں نے عنقریب تشکیل پانے والی امریکہ کی بائیڈن حکومت کے حوالے سے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ نئی امریکی حکومت کی سیاست کیسی ہو گی تاہم شامی سرزمین سے امریکی عقب نشینی ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی امریکی حکومت کے ساتھ ہماری کوئی توقع وابستہ نہیں کیونکہ ہمارے خطے نے نہ صرف ریپلکنز بلکہ ڈیموکرٹس سے بھی اتنا ہی رنج و الم اٹھایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 904849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش