0
Sunday 20 Dec 2020 07:33

جب سے جج بنا ہوں میرے سامنے کسی وکیل نے قانونی کتاب نہیں کھولی، جسٹس گلزار احمد

جب سے جج بنا ہوں میرے سامنے کسی وکیل نے قانونی کتاب نہیں کھولی، جسٹس گلزار احمد
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ میں زیادہ سے زیادہ جمہوری اقدار لائیں گے اور اُسی اقدار کے تحت آگے بڑھیں گے۔ جسٹس گلزار احمد نے لاہور میں پنجاب بار کونسل میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنچ اور بار کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے ہم نئے راستے نکال رہے ہیں، وکلا اور ججز کے درمیان جو فاصلہ تھا کافی حد تک کم کردیا ہے، وکلا اور جج کے درمیان معاملات پر دونوں کو اعتماد میں لیکر عملی جامہ پہنایا جاتا ہے، وکلا کی مشاورت سے ججز کے بہت سے معاملات درست کیے ہیں، باہمی مشورے سے مزید ججز بھرتی کرینگے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا برادری اپنے کام میں نئے طریقے نکالیں، جب سے جج بنا ہوں میرے سامنے کسی وکیل نے قانونی کتاب نہیں کھولی، کسی وقت میں بھی بہت گرم مزاج وکیل تھا، وکلا کو کسی بھی طرح پُرتشدد نہیں ہونا چاہیے، جج صاحبان سے لڑنے کی کوئی ضرورت نہیں، وکلا اور ججوں میں کوئی تفریق نہیں، ہم اپنے سسٹم میں جمہوری اقدار لے کر آئیں گے، انہی جمہوری اقدار کے تحت ہم آگے بڑھیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 904882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش