0
Wednesday 23 Dec 2020 02:45

افغانستان میں طبی عملے کی گاڑی پر بم دھماکا، 4 ڈاکٹرز جاں بحق

افغانستان میں طبی عملے کی گاڑی پر بم دھماکا، 4 ڈاکٹرز جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک کار کو بم دھماکے ميں اُڑادیا گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور چار ڈاکٹرز جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک پر نصب بم اُس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طبی عملے کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کار مییں سوار پانچوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ چاروں ڈاکٹرز پل چرخی نامی جيل کی طرف جانے کے ليے اپنی گاڑی ميں سوار ہو رہے تھے، اس جيل ميں کئی طالبان جنگجو قيد ہيں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اسی طرح غزنی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک صحافی رحمت اللہ نیک زاد کو قتل کردیا۔ رواں ماہ افغانستان میں یہ تیسرے صحافی کا قتل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں دو ماہ سے پُر تشدد کارروائیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ کابل یونیورسٹی میں حملے میں 30 سے زائد طلبا شہید ہوئے تھے جب کہ 4 بار مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 905545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش