0
Tuesday 29 Dec 2020 22:08

مولانا فضل الرحمان کیلئے آج صف ماتم بچھی ہوئی ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کیلئے آج صف ماتم بچھی ہوئی ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ ہوا ہے جو لاہور میں درج ہو گا۔ اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ اور دیگر سیاسی معاملات پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کیلئے آج صف ماتم بچھی ہوئی ہے، پی ڈی ایم کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے فیصلے کے بعد نون لیگ کو بھی الیکشن میں آنا ہو گا، پی ڈی ایم روز بروز تنزلی کا شکار ہے، یہ گھر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری مفاد اور ذات کیلئے پتے کھیلتے ہیں، عمران خان بہتر کھیل رہے ہیں، نئے سال میں ان کا ڈنکا بجے گا۔ واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اپنے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے مزید مشاورت کر کے حتمی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیے تھے، ان کے خلاف مقدمہ لاہورمیں درج ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 906908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش