0
Tuesday 29 Dec 2020 23:20

اسلام آباد، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کا اہم کارندہ سائبر کرائم ونگ کے ہاتھوں گرفتار

اسلام آباد، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کا اہم کارندہ سائبر کرائم ونگ کے ہاتھوں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم جمیل خان مختلف غیر اخلاقی فیس بک پیجز آپریٹ کرتا تھا۔ ملزم انٹرنیشنل پورنوگرافرز کے واٹس ایپ گروپس میں بھی متحرک تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق گرفتار ملزم جمیل خان کے قبضے سے کئی بچوں کی متعدد غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں، ملزم قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کو فروخت کرتا تھا اور اس کا نشانہ غیر ملکی ایشیائی بچے ہوتے تھے۔ گرفتار ملزم جمیل خان کے خلاف پیکا کے سیکشن 20، 21 اور 22 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق گرفتار ملزم سے دیسی بوائے نامی گروپ سے تصاویر پھیلانے کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 906924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش