0
Friday 8 Jan 2021 00:25

سانحہ مچھ، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج جاری رہیگا، علامہ عارف واحدی

سانحہ مچھ، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج جاری رہیگا، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل آج (جمعہ) کو ملک گیر احتجاج کرے گی، خطبات جمعہ میں سانحہ مچھ میں ہونیوالے مظالم کے تذکرے اور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے تمام ڈویژنز، اضلاع اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ شیعہ علماء کونسل کا مرکزی وفد علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر کوئٹہ پہنچ گیا ہے۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، صوبائی صدر سندھ علامہ ناظر عباس تقوی او رصوبائی رہنماء علامہ عابد رضا عرفانی پر مشتمل تین رکنی وفد نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور علامہ ساجد نقوی کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار خاندانوں کے ساتھ شریک ہے۔ سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کہ قائد کے حکم پر ملک بھر میں جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کی کال دی ہے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حکومت وقت مصلحت کی بجائے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ ملک گیر دھرنوں میں تبدیل ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 908773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش