0
Saturday 9 Jan 2021 03:49

مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، علامہ باقر زیدی

مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے مچھ سانحہ کے خلاف احتجاجی دھرنے چوتھے روز بھی جاری رہے، مچھ سانحہ کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کیلئے دیئے گئے دھرنوں کی تعداد میں میں مزید اضافہ ہوگیا، 26 سے زیادہ مقامات احتجاجی دھرنے جاری رہے۔ احتجاج دھرنے میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور ورثاء شہدائے سانحہ مچھ سے اظہار یکجہتی کیا۔ نمائش چورنگی مرکزی احتجاجی دھرنے سے خطاب میں مجلس وحدتِ مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مچھ دہشتگردی کرنے والے مسلمان نہیں، دنیا میں آج بھی حق و باطل کی جنگ جاری ہے، ایک منظم انداز سے ملک خداداد پاکستان اور خطہ کے حالات خراب کئے جارہے ہیں، کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن نہیں کیا تو کل یہ حکمران بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا ملک بھر میں ملت جعفریہ کو ٹارگٹ کلنک کا نشانہ بنایا گیا، ملت جعفریہ محب وطن ہیں، ملکی سالمیت کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں، ہمارے ڈاکٹرز، انجیئرز، علماء اکابرین اور تاجروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔

علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم اس ملک میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہر قائد کی عوام نے مظلوموں کی حمایت میں دھرنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نامعلوم دہشتگردی کی اسٹریٹیجی کب تک چلے گی، ملک میں قاتل آزاد گھوم رہے ہیں، دہشتگردوں نے افواج پاکستان کو بھی اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے، ریاستی ادارے آخر کب تک ان دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے، 6 دن سے شہداء کے ورثاء اپنے پیاروں کے لاشے لئے وزیراعظم کا انتظار کر رہے تھے جبکہ وہ ان پر بلیک میلنگ کا الزام لگا رہے تھے، خان صاحب دھرنے میں نہیں جائیں گے تو پھر آپ گھر جائیں گے۔ دریں اثناء شہر قائد میں جاری دھرنوں میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں بشول مولانا علامہ صادق جعفری، مولانا اظہر عباس نقوی، علامہ علی انور جعفری، یعقوب الحسینی، علامہ مبشر حسن، علامہ نشان حیدر، علامہ گلزار شاہدی، ناصر الحسینی، زین رضا، احسن عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 909010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش