0
Sunday 10 Jan 2021 11:36

رات 11 بجکر 41 منٹ پر گدو کے پاور پلانٹس میں خرابی آئی، وزیر توانائی

رات 11 بجکر 41 منٹ پر گدو کے پاور پلانٹس میں خرابی آئی، وزیر توانائی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ رات 11 بجکر 41 منٹ پر گدو کے پاور پلانٹس میں خرابی آئی اور ایک سیکںڈ میں فریکوینسی صفر ہوگئی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر توانائی عمر ایوب نے بتایا کہ 11 بجکر 41 منٹ پر گدو کے پاور پلانٹس پر خرابی آئی اور ایک سیکنڈ میں فریکوینسی جو 49.5 سیکنڈ ہوتی ہے وہ نیچے آ گئی اور اس کے بعد پاور پلانٹس کے سیفٹی نظام نے شٹ ڈاؤن ہونا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک، اوپر، شمال، جنوب میں یہ سسٹم میں گیا اور پورے ملک میں جہاں ہمارے پاور پلانٹس چل رہے تھے اور 11 بجکر 41 منٹ پر 10 ہزار 302 میگا واٹ ایک دم سے سسٹم سے آؤٹ ہوگئے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اس کے فوری بعد میں نیشنل پاور کنٹرول سینٹر پہنچا اور میڈیا اور قوم کو اعتماد میں لیا، تربیلا کو ہم نے 2 مرتبہ شروع کیا اور وہ سنک ہوگیا۔
 
انہوں نے بتایا کہ ہم نے بجلی کی بحالی کا کام شمال سے شروع کیا اور اس وقت اسلام آباد، راولپنڈی، آئیکسو کا نظام، لاہور الیکٹرک کے علاقے، فیصل آباد کے آدھے شہر میں بجلی آ چکی تھی جبکہ کراچی الیکٹرک کو تقریباً 400 میگا واٹ سپلائی ہو چکی ہے تاہم سسٹم کے واپس آن لائن آنے میں ابھی مزید چند گھنٹے لگیں گے۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں وجوہات کا علم نہیں، رات میں بھی ہم نے ٹیمیں بھیجی تھیں لیکن دھند کی وجہ سے کچھ نظر نہیں آ رہا تھا جبکہ صبح بھی ہماری ٹیمز سے بات ہوئی تاہم 500 کے وی کی لائن میں فالٹ نظر نہیں آیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے دھند کم ہوگی تو تحقیقات ہونگی کہ یہ فالٹ کہاں آیا۔ قبل ازیں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارا توانائی کا شعبہ ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن بدقسمتی سے یہ ہوا کہ ماضی کی حکومتوں میں اس شعبے میں صرف ایک سمت میں کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس نظام کی جنریشن پر توجہ دی گئی جبکہ ترسیلی نظام 3 حصوں پر ہوتا ہے جس میں سے ایک بھی کام نہیں کر رہا ہو تو نظام متاثر ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 909243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش