0
Sunday 10 Jan 2021 21:00

22 سال اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان

22 سال اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے اصل ریٹائرمنٹ تو صرف قبر میں ہی ہوتی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے  22 کروڑ عوام میں سے صرف 3 ہزار لوگ 70 فیصد ٹیکس دیتے ہیں، ہم جو مرمر کے ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں اس میں سے آدھا گزشتہ حکومتوں کے لئے ہوئے قرضوں کی قسطوں پر چلا جاتا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انقلاب کا مطلب ہوتا ہے اسٹیٹس کو کی تبدیلی، اس کے لئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے، تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے، یہ کوئی سوئچ نہیں جسے آن کریں تو تبدیلی آگئی۔ ہم ایک فیصلہ کن مرحلے پر ہیں، ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری ٹیک آف کرگئی ہے، سروس انڈسٹری اس وقت پوری دنیا میں بحران کا شکار ہے، جب آپ خرچے کم کرتے ہیں تو ڈیمانڈ کو نیچے لاتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 1992ء کے بعد سے کبھی اقتدار سے نہیں نکلے، وہ 2018 تک اقتدار میں رہے، پہلی دفعہ ہے کہ اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم کا دبئی کی کمپنی کی ملازمت کر رہا تھا، خواجہ آصف اور احسن اقبال نے منی لانڈرنگ کے لئے اقامہ لیا تھا، ملک کا سابق وزیر دفاع اقامہ پر جھوٹ بولتا رہا۔ میری زندگی تو بہت آسان ہو جائے اگر میں ان کو این آراو دے دوں لیکن یہ پاکستان کی تباہی ہے، پیپلز پارٹی اور نون لیگ ملکی مفاد کے لئے نہیں ذاتی مفاد کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں، اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر این آر او کے لئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، ان لوگوں نے ایک دوسرے کو این آر او دیا تھا، یہ لوگ مل کر چوری کررہے تھے، پرویز مشرف نے ان دونوں جماعتوں کو این آر او دیا، کرپٹ عناصر کو این آر او دینے سے ملک کا نقصان ہوگا۔

بلوچستان سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ افغان جہاد کے بعد پاکستان میں فرقہ ورانہ دہشت گردی شروع ہوئی، جام کمال اچھے وزیراعلیٰ ہیں ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، کم آبادی اور ووٹوں کی وجہ سے ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی، ہماری حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ماضی میں ترقیاتی فنڈز سرداروں کےذریعے جاتے تھے جس سے سردار امیر ہوگئے جبکہ بلوچستان کے عوام غریب رہ گئے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ داعش کو بھارت سپورٹ کر رہا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کا ایک ہی مقصد ہے، اور وہ پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے۔ بھارت نے پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش کی، ہمارے اداروں نے مسلکی تصادم کو روکنے کے لیے بہترین کام کیا۔ اصل ریٹائرمنٹ تو صرف قبرمیں ہی ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 909336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش