0
Sunday 10 Jan 2021 21:43

نوجوان طبقہ کی ترقی کیلئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا لازمی ہے، ایل جی سنہا

نوجوان طبقہ کی ترقی کیلئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا لازمی ہے، ایل جی سنہا
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام قائم کرنے پر زور دیا۔ جموں میں 24ویں قومی یوتھ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو ساتھ لانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نمائش کے مواقع فراہم کرنا ان کی صلاحیتوں اور ان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ نوجوان کسی قوم کی ایک بہت بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے عوام کو ایک نئی صنعتی ترقیاتی سکیم کی شکل میں ایک انمول تحفہ دیا ہے جس کی مالی قیمت 28400 کروڑ ہے جس میں تیزی سے صنعتی، ترقی ہوگی اور اس میں کم از کم ساڑھے 4 لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 909337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش