0
Thursday 14 Jan 2021 00:05

نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جائیگا، یوسف رضا گیلانی

نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جائیگا، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت، اداروں، آئین اور پاکستان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، جمہوریت واداروں کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، پی ڈی ایم میں اختلاف نہیں چٹان کی طرح مضبوط ہے، سلیکٹیڈ وجعلی حکومت کو مزید وقت دینا جمہوریت وملک وقوم کے مفاد میں نہ ہے، پی ڈی ایم نے وزیراعظم کو 31جنوری کی جو ڈیڈلائن دی ہے اس پرمستعفی ہونا ہی ہوگا، پھر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا، ملک وقوم کو درپیش بحرانوں کا حل مڈٹرم انتخابات ہی ہیں، جنوبی پنجاب الگ صوبہ کے نام پر بھی 8کروڑ سرائیکی عوام سے مذاق کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک وقوم کیس وسیع تر مفاد میں پی ڈی ایم نے وزیراعظم عمران خان کو 31جنوری کی مستعفی ہونے کی جو ڈیڈ لائن دی ہے وہ حتمی ہے اور وزیراعظم کو استعفی دے دینا چاہیے، ملک کو اندرونی وبیرونی سازشوں کا سامنا ہے ملک دشمن عناصر ملک میں دہشتگردی کا بازار گرم کرکے انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف سب سے ذیادہ قربانیاں بھٹو خاندان وپیپلزپارٹی نے دیں، سلیکٹیڈ، نااہل ونالائق حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا، پی ڈی ایم اتحاد چٹان کی طرح متحد ہے اختلاف کی خبریں حکومتی ڈس انفارمیشن ہے، جنوبی پنجاب صوبہ کے نام پر باشعور عوام کو الگ سب سیکرٹریٹ کے نام پر لولی پاپ دیا گیا، عوام بااختیار صوبہ چاہتے ہیں نہ کہ غیرمکمل سیکرٹریٹ، انشااللہ جنوبی پنجاب پیپلزپارٹی کا مضبوط گڑھ وقلعہ ثابت ہوگا، سلیکٹیڈ کی رخصتی نوشتہ دیوار ہے ملک وقوم کے درپیش بحرانوں کا حل مڈٹرم انتخاب ہی ہیں اور اگلے وزیراعظم نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری ہی ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 909984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش