0
Thursday 14 Jan 2021 17:51

ڈی آئی خان، فائرنگ کے2 واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ڈی آئی خان، فائرنگ کے2 واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف واقعات کے اندر تین افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پہلا واقعہ تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں قریشی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر گاڑی میں سوار ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو ہم سفر افراد کو قتل کر ڈالا۔ ملتان سے پشاور جانے والی مسافر بس جب قریشی موڑ پر پہنچی تو گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص ملزم ندیم سکنہ مردان نے گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھے دو افراد محمد اسلم سکنہ ملتان اور مرید عباس سکنہ مظفر گڑھ کو 9mm پسٹل سے گولیاں مار کر قتل کر دیا، بعد ازاں مسافروں نے گاڑی کے اندر ملزم ندیم کو قابو کر کے یونیورسٹی پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسرا واقعہ تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موٹر سائیکل پہ سوار دو افراد پہ فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں محمد اقبال ولد غضنفر علی موقع پہ جاں بحق جبکہ راہ گیر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 910157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش