0
Friday 15 Jan 2021 02:06

پاراچنار، واپڈا ملازمین کا نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار، واپڈا ملازمین کا نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں واپڈا ملازمین نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نجکاری کے عمل کو غیر منصفانہ اقدام قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح پاراچنار میں بھی سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو یونین کے ملازمین نے نجکاری کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر واپڈا نجکاری کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو یونین پاراچنار سب ڈویژن کے یونین چیئرمین صادق حسین، جنرل سیکرٹری امجد علی، وائس چیئرمین سید انور شاہ نے کہا کہ واپڈا ملازمین سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث پہلے ہی سے شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ایک ایک ملازم تین تین چار چار ذمہ داریاں انجام دیتا ہے، ستم بالائے ستم یہ کہ اب حکومت کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کی جارہی ہے جو کہ ملازمین کیساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس اقدام سے ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑیں گے، حکومت اپنا فیصلہ جلد واپس لے، بصورت دیگر ملک بھر میں واپڈا ملازمین تالا بند ہڑتال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 910233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش