0
Sunday 17 Jan 2021 22:42

انصاراللہ یمن کو دہشتگرد قرار دینے سے صرف یمنی عوام کی سختیوں میں ہی اضافہ ہو گا، جیک سالیون

انصاراللہ یمن کو دہشتگرد قرار دینے سے صرف یمنی عوام کی سختیوں میں ہی اضافہ ہو گا، جیک سالیون
اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر قومی سلامتی جیک سالیون (Jake Sullivan) نے موجودہ امریکی حکومت کی جانب سے یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کو دہشتگرد قرار دیئے جانے کی مخالفت کی ہے۔ جیک سالیون نے امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے ریپلکن سینیٹر ٹوڈ ینگ (Todd Young) کے ایک پیغام کو اپنے ٹوئٹ کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں "آخری منٹ میں حوثی تنظیم (انصاراللہ یمن) کو دہشتگرد قرار دیئے جانے" کے بارے سینیٹر سین ٹوڈ ینگ کے ساتھ متفق ہوں۔

نئی امریکی حکومت کے مشیر قومی سلامتی نے مظلوم کُشی پر مبنی امریکی موقف کو دہراتے ہوئے یمنی عوام کی مشکلات میں اضافے کا اعتراف کیا اور لکھا ہے کہ حوثی کمانڈرز سے جواب طلب کیا جانا چاہئے لیکن پوری کی پوری تنظیم کو ہی دہشتگرد قرار دے دیئے جانے سے صرف اور صرف یمنی عوام کی سختیوں میں ہی اضافہ ہو گا اور جنگ کے خاتمے کے لئے انتہائی ضروری سفارتکاری کو شدید دھچکا پہنچے گا۔ واضح رہے کہ 11 جنوری کے روز سینیٹر ٹوڈ ینگ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ یمن کی حوثی تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے پر مبنی آج کے دن اٹھایا جانے والا وزیر خارجہ پمپیو کا فیصلہ؛ مسئلۂ یمن کے بارے سالہا سال سے جاری امریکہ کے گمراہ کن نکتۂ نظر کے تحت اٹھایا جانے والا ایک اور غلط اقدام ہے۔

خبر کا کوڈ : 910745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش