0
Monday 18 Jan 2021 08:24

ناروے، فائزر کی کرونا ویکسین استعمال کرنے والے 29 افراد اپنی زندگیوں کی بازیاں ہار گئے

ناروے، فائزر کی کرونا ویکسین استعمال کرنے والے 29 افراد اپنی زندگیوں کی بازیاں ہار گئے
اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک ناروے میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے  بچاؤ کی تیار کردہ ویکسین استعمال کرنے والے 29 افراد اپنی زندگیوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔ امریکی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین لگوانے کے بعد جاں بحق ہوانے والے افراد کی اوسط عمریں 75 سال سے زائد تھیں۔ ناروے میں کورونا سے بچاؤ کے لیے صرف امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین استعمال کی جارہی ہے۔ ویکسین لگوانے کے بعد دم توڑنے والے افراد کی بابت زیادہ تفصیلات تاحال نہیں بتائی گئی ہیں۔ امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین کے استعمال سے ہونے والی اموات پر امریکی اور مغربی ذرائع ابلاغ نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی تھی لیکن دنیا کو اس کی بابت چین نے بتایا جس کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ نے کچھ تفصیلات مہیا کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ 29 اموات ناروے میں ہوئی ہیں۔

مغربی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناروے میں جن افراد کی اموات ہوئی ہیں اس پر حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اموات کب اور کیسے ہوئیں؟۔ نارویجیئن میڈیسن ایجنسی نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ملک میں صرف فائزر ویکسین ہی لوگوں کو لگائی گئی ہے اورتمام اموات اسی ویکسین کو لگوانے کے بعد ہوئی ہیں۔ اس ضمن میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اب تک 42 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے۔ نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کے مطابق تمام اموات زیادہ عمر کے افراد کی ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے زیادہ تر افراد میں بخار، متلی اور الٹی جیسے ردعمل دیکھنے میں آئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 910787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش