0
Tuesday 19 Jan 2021 19:39

بھارت کا کسان نریندر مودی سے زیادہ سمجھدار ہے، راہل گاندھی

بھارت کا کسان نریندر مودی سے زیادہ سمجھدار ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے تینوں زرعی قوانین کو رد کرنے کے کسانوں کے مطالبے کو پورا نہ کرنے پر نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے بہانے انہیں تھکانا چاہتے ہیں لیکن احتجاج کرنے والے کسان مودی سے زیادہ سمجھدار ہیں اور وہ تھکنے یا گمراہ ہونے والے نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کے بہکاوے میں آنے والے ہیں۔ راہل گاندھی نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت کسانوں کو آہستہ آہستہ ختم کرنا چاہتی ہے لیکن کسان مودی حکومت کی اس پالیسی کو سمجھ چکے ہیں، اس لئے وہ سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کی تحریک میں ان کی مدد کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہندوستان کا کسان بھارتی وزیراعظم مودی سے زیادہ سمجھدار ہے اور وہ جانتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے اور کیا نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی سچائی ہے اور اس کا واحد حل یہ ہے کہ ان تینوں کالے قوانین کو واپس لینا پڑے گا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ تکبر میں ڈوبی ہوئی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ کسانوں کو تھکایا جاسکتا ہے، انہیں بے وقوف بنایا جاسکتا ہے لیکن کسان کو نہ تو تھکایا جاسکتا ہے اور نہ ہی بے وقوف بنایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش