0
Thursday 21 Jan 2021 16:40

گوجرانوالہ میں ماں 4 بچوں سمیت قتل

گوجرانوالہ میں ماں 4 بچوں سمیت قتل
اسلام ٹائمز۔ ڈوگرانوالہ میں ایک خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے ڈوگرانوالہ میں ایک خاتون اور 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ واقعہ گزشتہ رات کے کسی پہر کا ہے اور صبح اہل علاقہ نے خون دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کئے جانے والے بچے مبینہ طور پر مقتول خاتون کے ہیں، چاروں بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں اور انہیں الگ الگ لے جا کر سر پر ہتھوڑے مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول خاتون کا شوہر اس کے ساتھ رہنے کے بجائے دوسرے گاؤں میں رہتا تھا۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 911530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش