0
Saturday 23 Jan 2021 06:53

ٹرمپ کیخلاف آئندہ ہفتے مواخذے کی کارروائی شروع ہونے کا امکان

ٹرمپ کیخلاف آئندہ ہفتے مواخذے کی کارروائی شروع ہونے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجیں گی۔ یہ کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسانے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی ابتدا ہو گی اور امکان ہے کہ آئندہ ہفتے مواخذے کی کارروائی شروع ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا، وہ منصب صدارت سے ہٹنے کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے والے بھی پہلے صدر ہیں۔ مواخذہ کامیاب رہا تو ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 911797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش