0
Saturday 23 Jan 2021 06:57

میں نے پاناما کیس میں عمران خان کی مدد کی تھی، شبر زیدی کا اعتراف

میں نے پاناما کیس میں عمران خان کی مدد کی تھی، شبر زیدی کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما کیس میں انہوں نے عمران خان کی مدد کی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پاکستانی سیاستدانوں کا کوئی مقابلہ نہیں، بلاول اور مریم صرف تنقید کرتے ہیں، کبھی پلان پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالی بے ضابطگیوں کی تفتیش، عدالتوں، بیوروکریسی اور فوج کا کام نہیں، آڈٹ کرنا پروفیشنلز کا کام ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سو میں سے پانچ کام غلط بھی ہوسکتے ہیں، اسی وجہ سے نیب کی پکڑ کا خوف ذہن میں سوار رہتا ہے۔ شبر زیدی نے ریکوڈک سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹیتھیان سے بات کرکے دوبارہ کام شروع کرنے کا راستہ نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنی گالہ کی جائیداد میں مکمل شفافیت ہے، عمران خان نے بنی گالہ کی پراپرٹی فائنانس کی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 911800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش