0
Saturday 23 Jan 2021 06:58

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی JIT کے سربراہ کو طلب کر لیا

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی JIT کے سربراہ کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ کو طلب کر لیا ہے۔ جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے محکمہ داخلہ سندھ، انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اور دیگر اداروں سے لاپتا افراد کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ انہوں نے دوران سماعت کہا کہ اگر کچھ نتائج نہیں مل رہے تو جے آئی ٹیز کے اجلاس کا کیا فائدہ ہے؟ دوران سماعت کینسر کی مریض ماں نے عدالت کے روبر و دہائی دی کہ مجھے میرا بیٹا نہ ملا تو مر جاؤں گی۔ لاپتہ شخص کی والدہ نے دوران سماعت بتایا کہ 6 ماہ پہلے کچھ لوگ تفتیش کا کہہ کر بیٹے کو لے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 911802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش