0
Sunday 24 Jan 2021 21:11

صرف جے ہند، وندے ماترم، یا قومی ترانہ گانا حب الوطنی نہیں ہے، وینکیا نائیڈو

صرف جے ہند، وندے ماترم، یا قومی ترانہ گانا حب الوطنی نہیں ہے، وینکیا نائیڈو
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے نائب صدر وینکیا نائیڈو نے ایک تقریب میں بی جے پی کی پالیسیوں کی مخلافت کرتے ہوئے حب الوطنی کی تعریف بیان کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حب الوطنی کا مطلب صرف جے ہند کہنا، وندے ماترم یا جن گن گانا نہیں ہے۔ وینکیا نائیڈو نے یہ بات حیدرآباد کے ایم سی آر، ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان نعروں کو سیاست کے ترازو پر تولتی رہی ہے اور جو لوگ یہ نعرے نہیں بولتے ہیں، ان کی حب الوطنی کو مشکوک بتاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنا ہی نہیں بلکہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے زبردستی یہ نعرے کہلوانے کا رجحان بھی دیکھا گیا ہے۔ بھارتی نائب صدر نے کہا ہے کہ جے ہند کا مطلب ہر ہندوستانی کو جے ہے، یہ تب ممکن ہے جب سب کی ضروریات کا خیال رکھا جائے، انہیں کھانا اور کپڑے ٹھیک طرح سے مل گئے، کسی کو بھی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کسی قوم کا مطلب صرف جغرافیائی حدود نہیں ہوتا ہے، جو بھی اس قوم میں ہے، اس کی فلاح و بہبود قوم پرستی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش