0
Tuesday 26 Jan 2021 10:43

چین کے خلاف محاز آرائی کی کوشش نئی سرد جنگ کو جنم دے سکتی ہے، شی جن پنگ

چین کے خلاف محاز آرائی کی کوشش نئی سرد جنگ کو جنم دے سکتی ہے، شی جن پنگ
اسلام ٹائمز۔ چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ  امریکا نئی سرد جنگ سے باز رہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور اس کے اقتصادی ماڈل کے خلاف محاز آرائی کی کوشش نئی سرد جنگ کو جنم دے سکتی ہے۔ خیال رہے کہ صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی برس عالمی اجلاس بلائیں گے، چین جیسی مطلق العنان حکومتوں کے خلاف جمہوریتوں کا محاذ بنائیں گے۔ چین کے صدر نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسا اقدام مسلح تنازع کی راہ ہموار کرے گا۔

خیال رہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی برس عالمی اجلاس بلائیں گے اور چین جیسی مطلق العنان حکومتوں کے خلاف جمہوریتوں کا محاذ بنائیں گے۔ صدر شی کا عالمی اقتصادی فورم میں خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں دنیا کو یکجا ہو کر حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اس کے لیے چین کو بہت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب پوری انسانیت خطرے میں ہے تو چین ضرور ایک قدم آگے بڑھا کر اپنا فریضہ ادا کرے گا۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں آزاد عالمی معیشت تعمیر کرنا ہے، جس میں تمام فریقین کے مفادات کا تحفظ کرنے والی تجارتی پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نظام اور اصول نہیں ہونے چاہئیں جو تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے میں بلند دیواریں اور رکاوٹیں حائل کرنے کا باعث بنیں۔
خبر کا کوڈ : 912423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش