0
Tuesday 26 Jan 2021 11:02

شاعرِ اہلِ بیت ریحان اعظمی انتقال کر گئے

شاعرِ اہلِ بیت ریحان اعظمی انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ عالمی شہرت یافتہ شاعرِ اہلِ بیت ڈاکٹر ریحان اعظمی کا رضائے الہٰی سے کراچی میں انتقال ہو گیا ہے، اہلِ خانہ کے مطابق ریحان اعظمی کافی عرصے سے علیل تھے۔ ڈاکٹر ریحان اعظمی کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی حالت سنبھل نہیں سکی اور وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ڈاکٹر ریحان اعظمی 7 جولائی 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 63 برس تھی۔ ڈاکٹر ریحان اعظمی نے 1974ء میں باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا۔
خبر کا کوڈ : 912426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش