0
Wednesday 27 Jan 2021 20:27

کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد کے سلسلے میں 22 ایف آئی آر درج

کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد کے سلسلے میں 22 ایف آئی آر درج
اسلام ٹائمز۔ دہلی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں مختلف تھانوں میں 22 ایف آئی آر درج کرکے ایک سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے فساد پھیلانے، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے، سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے اور سرکاری جائیداد کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ یوم جمہوریہ کو دہلی کے مختلف علاقوں میں تحریک چلانے والے کسانوں کی جانب سے کئے گئے تشدد میں 86 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہوئے تشدد کے درمیان زراعت سے متعلق تینوں قانونوں کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اس سے نقصان ملک کا ہی ہوتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوٹ کسی کو بھی لگے، نقصان ہمارے ملک کا ہی ہوگا۔ درایں اثنا احتجاج کرنے والے کسانوں کے ٹریکٹروں کے ساتھ دارالحکومت کے اندر تک داخل ہوجانے اور پولس کے ساتھ ان کی جھڑپوں کے بعد حکومت نے سنگھو بارڈر، غازی پور، ٹکری بارڈر وغیرہ سرحدوں اور ان کے آس پاس کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی عارضی طور پر بند کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش