0
Friday 29 Jan 2021 23:22

ٹرانسپیرنسی کی رپورٹیں وزیراعظم عمران خان خود بھی لہراتے تھے، ناصر حسین شاہ

ٹرانسپیرنسی کی رپورٹیں وزیراعظم عمران خان خود بھی لہراتے تھے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹیں وزیراعظم عمران خان خود بھی لہرایا کرتے تھے۔ سندھ اسمبلی کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اُسی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے تصدیق کردی ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے گندم ملک سے باہر گئی، آج بھی وفاق نے ہمارے 72 ارب روپے کم دیئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جزائر کا مسئلہ وفاق نے متنازع بنایا، آرڈیننس سے ان کی نیت کھل کر سامنے آگئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بدھ سے سندھ میں ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جارہا ہے، چین سے 5 لاکھ کے قریب ویکسین وفاقی حکومت کو ملی ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ کو وفاق حکومت کی جانب سے 82359 ویکسین کے ڈوز ملے ہیں، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے خود ڈیڑھ ارب روپے ویکسین کے لئے مختص کئے، وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کورونا ویکسین کے لئے بجٹ مختص کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ویکسین کی خریداری کے لئے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر سندھ کے 10 اضلاع میں ویکسین دی جائے گی، وفاق نے ابھی تک ہمیں ویکسین خریدنے کی اجازت نہیں دی، ہم چاہتے ہیں صوبے کے لوگوں کو کورونا ویکسین مفت ملے۔
خبر کا کوڈ : 913143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش