0
Sunday 31 Jan 2021 12:45

بھارت میں کورونا سے شفایابی کی شرح تقریباً 97 فیصد

بھارت میں کورونا سے شفایابی کی شرح تقریباً 97 فیصد
اسلام ٹرائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی سست رفتار کے درمیان اس موذی وباء کو شکست دینے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافے سے شفایابی کی شرح تقریباً 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایکٹیو کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے 13052 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے اس کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران ملک بھر میں 13965 مریض صحتمند ہوئے، جس سے کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 23 ہزار 125 ہوگئی اور اس کی شرح 96.99 ہوچکی ہے، وہیں ایکٹیو کیسز 1040 سے گھٹ کر یہ تعداد 1.68 لاکھ رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران بھارت میں 127 مریض فوت ہوگئے جس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 274 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 1.57 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 913404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش