0
Sunday 31 Jan 2021 18:44

حکومت کا 36 (ن) لیگی رہنماؤں سے 24 ارب کی زمینیں واپس لینے کا دعویٰ

حکومت کا 36 (ن) لیگی رہنماؤں سے 24 ارب کی زمینیں واپس لینے کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ 36 (ن) لیگی رہنماوں سے 24 ارب کی زمینیں واپس لے لی گئی ہیں۔ ملکی سیاست میں مختلف اتار چڑھاؤ آتے رہے، سیاست میں لوگ نظریاتی طور پر آتے تھے، لیکن 80 کی دہائی میں سیاستدانوں کے بجائے ایک گروہ نے قدم رکھا، اور ان لوگوں نے نظریاتی لوگوں کو پیچھے چھوڑ دیا، نوازشریف کا کوئی سیاسی نظریہ ہے ہی نہیں، ان کا نظریہ صرف پیسہ ہے، انہوں نے چھانگا مانگا کی سیاست اور پیسے کی سیاست کو فروغ دیا، اور سیاست میں خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کیا۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومتی وسائل کو لوٹتے رہے جو ایک مافیا کا کام ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے ان کے لیے مافیا کا لفظ استعمال کیا، نوازشریف سے آج بھی پوچھ لیں کہ ان کا نظریہ کیا ہے تو وہ نہیں بتا سکتے، ان کی صاحبزادی ایسے ہی سیاسی مافیا کے گھر پر کھڑی ہوکر ریاست کو للکار رہی تھیں، مریم نوازنے لاہورمیں کہا ہم کرپشن کی سیاست جاری رکھیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ان سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، ان کا رونا دھونا اپنے بچاؤ کے لئے ہے، اپوزیشن سے جب بھی بات کرنے کی کوشش کی انہوں نے صرف این آر او کہا، 36 (ن) لیگی رہنماؤں سے 24 ارب کی زمینیں واپس لی گئی ہیں، (ن) لیگ کی ساری چیخ و پکار کے پیچھے یہ چوری کی زمینیں ہیں، اراضی واگزار کرانے پر لینڈ مافیاز واویلا مچا رہے ہیں۔ شہزاد اکبر نے بتایا کہ صرف پنجاب میں گزشتہ دو برس کے دوران 210 ارب روپے سے زائد کی ریکوری ہوئی ہے، کھوکھر برادران پر 3 ایف آئی آرز ہیں، اور انہوں سرکاری زمین پر قبضہ کیا جس کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے بنتی ہے، دو ماہ پہلے 80 کنال  2 مرلے جگہ واپس لی گئی، خرم دستگیر سے 9 کروڑ کی زمین واپس لے کر پارک بنا دیا گیا ہے، اور ان سے سے اب 5 کروڑ روپے لینا باقی ہے، خواجہ آصف نے بھی سوسائٹی پر قبضہ کیا ہوا ہے، جس کے خلاف آج آپریشن ہونے جا رہا ہے۔

معاون خصوصی کے مطابق چودھری تنویر سے 7 ارب کی بے نامی پراپرٹی، دانیال عزیز کے والد سے (ڈھائی ارب روپے مالیت) کی 2400 کینال زمین واگزار کرائی گئی، جاوید لطیف نے میاں فلور ملز میں 8 کنال 2 مرلے جگہ شامل کی ہوئی تھی، اور ایک اڈہ واپس لیا گیا، احسان اللہ باجوہ سے 664 کنال سرکاری زمین اور مظہر رشید کے 25 ایکڑ اوقاف کی زمین واپس لی گئی، جس کی مالیت 7 کروڑ روپے بنتی ہے، میر ہزار کھیترانی 36 ہزار کنال جگہ پر قابض ہیں ان سے ایک ہزار کنال جگہ واپس لی گئی ہے، عابد شیر علی سے 2 ارب مالیت کی سرکاری زمین، مائدہ حمید کے شوہر سے 10 کروڑ کی زمین اور اعجاز احمد سے 50 کروڑ کی زمین واگزار کرائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 913476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش