0
Thursday 4 Feb 2021 10:17

روس، اپوزیشن لیڈر کی عدالتی سزا کیخلاف احتجاج، 1500 مظاہرین گرفتار

روس، اپوزیشن لیڈر کی عدالتی سزا کیخلاف احتجاج، 1500 مظاہرین گرفتار
اسلام ٹائمز۔ روسی پولیس نے صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقد اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو عدالت کی جانب سے دی گئی قید کی سزا کے فیصلے پر احتجاج کرنے والے ہزاروں افراد کی احتجاجی ریلی پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 1500 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سول مانیٹرنگ گروپ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مذمت کے باوجود الیکسی ناوالنی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالتی فیصلے میں 44 سالہ اپوزیشن لیڈر کی 2014 کی سزا معطل کرکے جیل کی سزا سنادی گئی۔

روسی عدالت کے جج نتالیا ریپنوکوفا نے 2014 میں دھوکا دہی کے الزامات کے تحت ملنے ہونے والی ساڑھے تین سال قید کی سزا کا حکم جاری کردیا۔ ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے جیل کے عہدیداروں سے ملاقات سے انکار کیا اور پیرول کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔ روسی رہنما نے مؤقف اختیار کیا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے جیل کے عہدیداروں سے ملاقات کرنا ناممکن تھا لیکن جج نے ریمارکس دیے کہ انہیں زہر دیے جانے سے قبل رابطہ رکھنا چاہیے تھا۔ اس فیصلے سے قبل اپوزیشن رہنما نے روسی صدر پر الزام لگایا تھا کہ وہ اپنے ناقدین کو دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ لاکھوں افراد کو ڈرانے کے لیے ایک شخص کو سلاخوں کے پیچھے ڈال رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 914233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش