0
Sunday 7 Feb 2021 00:24

عوام کی طاقت سے نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے، افتخار احمد خان

عوام کی طاقت سے نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے، افتخار احمد خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران من مانیاں اور پسند کی ترامیم پر زور دیئے ہوئے ہیں، کاش کہ حکمران کی توجہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہوتی تو آج نہ ہی عوام اور نہ ہی اپوزیشن جماعتیں حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلاتیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی ایکشن پلان میں تحاریک اور مناسب وقت پر اجتماعی استعفوں کا آپشن بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 90 دنوں میں انقلاب لانے والے اب رو رہے ہیں کیونکہ موجودہ حکمرانوں میں جمہوریت کی نہ ہی سمجھ ہے اور نہ ہی ملک چلانے کی کوئی صلاحیت کیونکہ عوام مہنگائی اور بیڈگورننس پر سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لئے تاحال اجازت نہیں دی جو کہ افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے نااہل حکمرانوں سے چھٹکارہ پانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی کابینہ عوام کے خیرخواہ نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 914765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش