0
Monday 8 Feb 2021 20:24

ملک میں جمہوریت کے نام ہر ایک تماشا جاری ہے، سراج الحق

ملک میں جمہوریت کے نام ہر ایک تماشا جاری ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومتی معاملات کو آرڈینینسز کے ذریعے چلانے میں ریکارڈ قائم کر دیا ہے، وزیراعظم اسمبلی میں جانا گوارا نہیں کرتے، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی کے اراکین ایک دوسرے کیخلاف کھلم کھلا گالی گلوچ کرتے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھاکہ ملک میں جمہوریت کے نام ہر ایک تماشا جاری ہے، جمہوریت کے نام پر جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ کاروں نے سٹیٹس کو کو مضبوط اور قوم کیساتھ مذاق کیا، حکمران طبقہ نے آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کی ڈکٹیشن قبول کی، قرضوں کا پہاڑ قوم کے سر پر لاد دیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر شپ اور جمہوری حکومتوں کے ادوار میں ملکی وسائل کو لوٹا اور اداروں کو تباہ کیا گیا، غریب بھوکا سوتا ہے، ملک میں مافیاز ترقی جبکہ عوام کی حالت مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کا طوفان تھمنے میں نہیں آ رہا، مدارس کے طلبا، علما، نوجوان سیاسی، اخلاقی اور مالی کرپشن کیخلاف جہاد کریں۔
خبر کا کوڈ : 915078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش