0
Friday 12 Feb 2021 23:42

 اپوزیشن کی قبل از وقت انتخابات کی خواہش دل میں رہے گی، زین حسین قریشی 

 اپوزیشن کی قبل از وقت انتخابات کی خواہش دل میں رہے گی، زین حسین قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کرکے ملک میں کرپشن اور فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہی اصل تبدیلی ہے جس کا انہوں نے عوام سے وعدہ کیا تھا، کرپشن اور فرسودہ نظام کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے، کرپشن اور لوٹ مار اپوزیشن کا وطیرہ بن چکا ہے، سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اور اسی چیز کو روکنے کیلئے وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی قبل از وقت انتخابات کی خواہش دل میں رہے گی۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ کیونکہ حکومت کو بھرپور عوامی مینڈیٹ اور عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر پی ڈی ایم کیوں گھبرا رہی ہے؟ اوپن بیلٹ انتخابات سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا عوام کو مضبوط بنانا اور انہیں زندگی کے ہر شعبے میں ریلیف فراہم کرنا ہے، حکومت عوامی ترقی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، اپوزیشن ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے تاکہ ملک میں جاری ترقی کے سفر کو روکا جا سکے۔ لیکن حکومت کا عوامی ترقی کا ایجنڈا زور شور سے جاری و ساری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 915912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش