0
Sunday 21 Feb 2021 12:06

ہمارا ایجنڈا ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ہے، اعظم سواتی

ہمارا ایجنڈا ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ہے، اعظم سواتی
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ہمارا ایجنڈا ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ہے۔ ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بناؤں گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے سے پچاس سال کی گندگی سے نکالنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہرتی کے ساتھ سیاحت کا شعبہ بھی ترقی کرے گا، دنیا ریلوے کے ذریعے اپنی معیشت چلا رہی ہے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کی وجہ سے سیاحت ترقی کرتی ہے۔

تقریب میں شریک چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ان شاء اللہ ریلوے ترقی کرے گا، ریلوے کی ترقی میں پاکستان کی ترقی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر ریلوے کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ریلوے ٹریک بچھایا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 917527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش