0
Thursday 25 Feb 2021 11:21

احتساب کا ادارہ آج خود قابل احتساب ہے، شاہد خاقان عباسی

احتساب کا ادارہ آج خود قابل احتساب ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور وزرا کا احتساب کون کرے گا، احتساب کا ادارہ آج خود قابل احتساب ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن چوری سے متعلق حقائق جاننے کی ضرورت ہے، الیکشن چوری کا کھرا وزیراعظم تک جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمیشن اس لیے بنتے ہیں کہ مجرموں کی چوری پر پردہ ڈالا جائے۔ شاہد خاقان نے بتایا کہ حمزہ شہباز 20 ماہ بعد جیل سے باہر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کرپٹ ترین حکومتوں میں عمران خان کی حکومت ہے۔
خبر کا کوڈ : 918251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش