0
Friday 26 Feb 2021 02:00

بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار

بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پھولنگر میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے۔ ڈی پی او قصور عمران کشور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کی کوشش ناکام بناکر گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے  سے جدید اسلحے کی بڑی کھیپ 7 آٹو میٹک رائفل، 15 پسٹل، 4 پمپ ایکشن اور 20 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔ ڈی پی او قصور کا کہنا تھا کہ ملزمان ذوالفقار، احمد جان، فیصل عزیز اور عباس خیبر ایجنسی سے اسلحہ سمگل کرتے اور پھولنگر میں لاکر پنجاب کے دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے، ملزمان ناجائز اسلحہ جرائم پیشہ افراد کو فروخت کرتے تھے، جب کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کیلئے تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 918374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش