0
Friday 26 Feb 2021 10:57

سعودی فرماں روا کا امریکی صدر کو فون

سعودی فرماں روا کا امریکی صدر کو فون
اسلام ٹائمز۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر  جوبائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جوبائیڈن کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے دوران گفتگو خطے کے اہم امور اور مشترکہ مفادات کی پیشرفت پر بھی بات چیت کی۔
خبر کا کوڈ : 918418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش