0
Friday 26 Feb 2021 17:56

موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 8 واں نمبر

موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 8 واں نمبر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔ یہاں موسم شدت اختیار کرتے جارہے ہیں موسم بہار مختصر، گرمیاں طویل اور سردیاں دیر سے شروع ہونے لگی ہیں جبکہ بہار میں کِھلنے والے پھولوں کی زندگی کم ہوتی جارہی ہے ۔
 
یہ موسموں کی تبدیلی ہی تو ہے جو پودوں، پھل اور سبزیوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ کائنات کی رنگینی تو موسموں پرقائم ہے جبکہ درجہ حرارت کے گھٹنے، بڑھنے اور ہواؤں کا رخ بدلنے سے موسم بھی بدلتے ہیں۔
 
درخت اور پودے بہار کا لبادہ اوڑھنے کو تیار ہیں لیکن اب بھی خزاں کے زرد اور بھورے پتے گر رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی نے موسم بہار کو یوں مختصر کیا کہ یہ 6 سے کم ہوکر 4 ہفتے تک محدود ہو گئی اور بارشوں کی کمی اور کبھی زیادتی نے زراعت کو بھی متاثر کیا۔
 
دن اور رات کے بدلنے اور موسموں کی تبدیلی ہی سے زمین پر رنگ بکھرتے ہیں لیکن انسانی سرگرمیوں نے درجہ حرارت پر اثرانداز ہوکر پودوں اور درختوں کے فطری عمل کو الجھا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 918498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش