0
Saturday 27 Feb 2021 18:12

پاکستان سے ایران اور ترکی کیلئے ٹرانزٹ ٹرین 4 مارچ کو چلے گی

پاکستان سے ایران اور ترکی کیلئے ٹرانزٹ ٹرین 4 مارچ کو چلے گی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز کا پاکستان سے ایران اور ترکی کے مابین ٹرین منصوبہ آئندہ ماہ سے بحال کرنے کا اعلان، بین الاقوامی کنٹینر ٹرین کا 4 مارچ سے آغاز کیا جائے گا۔ ٹرین اسلام آباد سے براستہ لاہور 6 ہزار 566 کلومیٹر کی مسافت 276 گھنٹوں میں طے کرکے استنبول پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے محکمہ ریلویز کا بزنس بڑھانے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ پاکستان، ترکی اور ایران کے مابین ٹرین منصوبہ آئندہ ماہ سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی کنٹینر ٹرین کا 4 مارچ سے آغاز کیا جائے گا۔ ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو کر براستہ لاہور ڈرائی پورٹ اور بعدازاں تہران اور استنبول کا سفر طے کرے گی۔ ٹرین اسلام آباد سے استنبول تک کا سفر 276 گھنٹوں میں طے کرے گی۔

ٹرین تینوں ممالک میں کل 6 ہزار 566 کلومیٹر کی مسافت طے کیا کرے گی، جبکہ کنٹینر ٹرین اسلام آباد سے 1 ہزار 990 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ایران پہنچے گی۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر نے ٹرین کے آغاز سے قبل تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ریلوے کے سینئر افسر طاہر حسن بخاری کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز نے کنٹینر ٹرین کیلئے کرایہ نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ کنٹینرز کا کرایہ فی کلومیٹر کے حساب سے یورو میں وصول کیا جائے گا۔ ٹرین منصوبے کی کامیابی کیلئے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر مہم چلانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ماضی میں 14 اگست 2009 کو پہلی بار ٹرین کا آغاز کیا گیا تھا۔ افتتاح کے بعد 8 ٹرینیں چلائی گئیں جس کا سلسلہ سکیورٹی وجوہات کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 918689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش