0
Monday 1 Mar 2021 19:12

الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ شفاف سینیٹ انتخابات کو یقینی بنائے، مرتضیٰ وہاب

الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ شفاف سینیٹ انتخابات کو یقینی بنائے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا صدارتی آرڈیننس سے متعلق فیصلہ اپوزیشن جماعتوں اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کی فتح ہے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق سندھ حکومت کا مؤقف بیان کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خوشی ہے سپریم کورٹ نے اپوزشن جماعتوں کے اصولی موقف سے اتفاق کیا ہے، پی ٹی آئی اب بلیک میلنگ اور دباؤ ڈالنے کا حربہ استعمال کرسکتی ہے۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف اور شفاف سینیٹ انتخابات کو یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اندازہ تھا کہ ان کی کارکردگی کی وجہ سے ان کے اراکین نالاں ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو آفر کی ہے اب فیصلہ کرنا ان کا کام ہے، تاہم وزیراعظم نے کراچی سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 919068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش