0
Monday 15 Aug 2011 03:02

ہم پاکستان کو کمزور نہیں کرنا چاہتے، جنوبی پنجاب کے احساس محرومی سے واقف ہوں، یوسف رضا گیلانی

ہم پاکستان کو کمزور نہیں کرنا چاہتے، جنوبی پنجاب کے احساس محرومی سے واقف ہوں، یوسف رضا گیلانی
ملتان:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو کمزور نہیں کرنا چاہتے، سارے مسائل ایک فرد حل نہیں کر سکتا، تمام رہنماء ملکر ہی ملک کے حالات بہتر کر سکتے ہیں، ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو عوام کی توقعات کے برعکس ہو، وہ اتوار کو ملتان میں فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے احساس محرومی سے واقف ہوں اور حکومت نے 2008ء سے جنوبی پنجاب کے لئے جو ممکن ہو سکا وہ کیا، کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم کام نہیں کرا سکتے، مشکل ترین فیصلے اس حکومت نے کئے ہیں، میں عوام کو یقین دلاتا ہو کہ پاکستان مضبوط ہو گا اور لوگوں کو حقوق حاصل ہوں گے۔
 انہوں نے کہا کہ مفاہمتی سیاست جاری رکھیں گے موجودہ حکومت نے پاکستان کے گھمبیر مسائل کو بھی کامیابی سے پارلیمنٹ سے پاس کرایا ہے، اس وقت ملک بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 7 لاکھ لوگ استفادہ حاصل کر رہے ہیں، ملک کے نوجوانوں کے لئے روزگار مہیا کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پوری قوم کو اکھٹا ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا، انہوں نے 14 اگست کے موقع پر پاکستانی فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوج نے بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے جس پر بہادر فوج اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہے۔
خبر کا کوڈ : 91919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش