0
Sunday 7 Mar 2021 08:10

راولپنڈی کے مزید 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی کے مزید 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث راولپنڈی کے مزید 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 38 افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک دن میں مزید ایک ہزار 714 کیس سامنے آ گئے۔ مثبت کیسوں کی شرح چار اعشاریہ پانچ فی صد رہی۔
 
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 166 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 920108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش