0
Monday 8 Mar 2021 18:47

لاہور، خواتین کے عالمی دن پر جی سی یونیورسٹی میں پینل ڈسکشن کا انعقاد

لاہور، خواتین کے عالمی دن پر جی سی یونیورسٹی میں پینل ڈسکشن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ فلسفہ کے زیرِ اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ”کیا پاکستان میں خواتین پسماندہ ہیں“ کے موضوع پر پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ پینل ڈسکشن کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کی جبکہ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد لاء ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ملیکا فرح دیبا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او عمران علی سلطان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں پر معاشرے میں تبدیلی لانے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے، انہیں کسی قسم کی اظہارِ رائے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین عورت مارچ یا دوسرے طریقوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں آزاد ہیں اور مرد بھی آزادی رائے رکھتے ہیں۔ لیکن اس آزادی کا استعمال ایک دوسرے کو ترقی دینے کیلئے مہذب انداز میں ہونا چاہئے جس سے ایک دوسرے کو نقصان نہ پہنچے۔ ڈاکٹر روبینہ ذاکرکا کہنا تھا کہ خواتین کو پسماندہ کرنے کی ایک بڑی شکل ان کے خلاف گھریلو تشدد ہے جس کی وجہ سے ان کو صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”صحت صرف ایک میڈیکل مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک معاشرتی مسئلہ بھی ہے اور ہمیں ان امور کو ساتھ دیکھنا ہوگا“۔فرح دیبہ نے کہا کہ مرد اور خواتین دونوں میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے قوانین پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرد اور خواتین کو ایک دوسرے کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کی ضروریات کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ تقریب سے عمران علی سلطان،جی سی یو شعبہ فلسفہ کے چیئرپرسن پروفیسر اعظم خان اوربریٹ فلاسفیکل سوسائٹی کی مشیر صائمہ خان نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 920359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش