0
Tuesday 9 Mar 2021 13:17

اعتماد کا ووٹ، 178 ارکان سے کم تعداد ثابت ہو جائے عہدہ چھوڑ دوں گا، اسد قیصر

اعتماد کا ووٹ، 178 ارکان سے کم تعداد ثابت ہو جائے عہدہ چھوڑ دوں گا، اسد قیصر
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کہتے ہیں کہ کوئی یہ ثابت کر دے کہ وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے والے ارکان کی تعداد 178 سے کم تھی تو اپنا عہدہ ہی چھوڑ دوں گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر چیئرمین سینیٹ صداق سنجرانی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کے واقعات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی، پارلیمنٹ کے باہر جو بھی واقعہ ہوا اس کی تحقیقات کرائیں گے۔ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے وقت ارکان کی تعداد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسد قیصر نے کہا کہ پورا میڈیا موجود تھا ہر کسی نے دیکھا فیصل واوڈا اور مجھے نکال کر 178 ارکان موجود تھے، بتائیں کون سا ایم این اے غائب تھا؟ اگر کوئی ریکارڈ کے ساتھ ثابت کر دے کہ ارکان کی تعداد 178 سے کم تھی تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔

اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست ادارہ بنانا ہے، جیت کسی کی بھی ہو جمہوریت اور سیاست قائم رہنی چاہیے، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی جمہوریت کا حسن ہے، میں چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہوں، سب کے پاس جاؤں گا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا، سینیٹ الیکشن کیلیے یوسف رضا گیلانی کے پاس جاسکتا ہوں تو پھر سب کے پاس جاسکتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 920489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش