0
Friday 12 Mar 2021 08:43

سنجرانی یا گیلانی، چیئرمین سینیٹ کے لیے انتخابی میدان آج سجے گا

سنجرانی یا گیلانی، چیئرمین سینیٹ کے لیے انتخابی میدان آج سجے گا
اسلام ٹائمز۔ حکومت اور اپوزیشن کے امیدواروں کے مابین سینیٹ کے نئے چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے اہم معرکہ آج ہوگا۔ سینیٹ کے ہنگامہ خیز انتخابات کے بعد آج ایوان بالا کے چئرمین اور نائب چیئرمین کے لیے ہونے والے انتخابی معرکے میں تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ نائب چیئرمین نے کے لیے اپوزیشن نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینیئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری جبکہ حکومت نے سابق فاٹا سے سینیٹر منتخب ہونے والے مرزا محمد آفریدی کو میدان میں اُتارا ہے۔ جاری ہونے والے دس نکاتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سب سے پہلے نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کی حلف برداری ہوگی۔ ضوابط کے مطابق صدر مملکت کے مقرر کردہ پریزائڈنگ افسر سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نو منتخب ارکان سینیٹ سے حلف لیں۔

حلف کی تقریب کے بعد نماز جمعہ سے قبل اجلاس میں وقفہ کیا جائے گا۔ جس کے بعد پریڈائیڈینگ آفیسر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سیںیٹ کے الیکشن کا شیڈول جاری کریں گے۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق نماز کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ تین بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ووٹنگ کروائی جائے گی۔  چیئرمین کے منتخب ہونے کے بعد پریزائیڈنگ افسر نئے چیئرمین سے حلف لیں گے۔  چیئرمین سیںیٹ حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیرمین کا انتخاب کروائیں گے چیئرمین سیںیٹ نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے حلف لیں گے۔ سینیٹ رولز کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلے کی صورت میں ایک امیدوار کو ایوان کے اراکین کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی کم از کم 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

ایوان بالا کے 52 ارکان 6 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد سبک دوش ہو گئے ہیں جبکہ 48 نئے ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔ آج حلف اٹھانے والے 48 نومنتخب سینیٹرز میں یوسف رضا گیلانی اور فیصل واوڈا سمیت پنجاب سے مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا، پی ٹی آئی کے سیف اللہ سرور خان نیازی، عون عباس اعجاز احمد چودھری، سید علی ظفر، زرقا سہروردی تیمور مسلم لیگ (ن) کے افنان اللہ خان، ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی۔ سندھ سے پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمن، تاج حیدر، شہادت اعوان، جام مہتاب حسین ڈاہر، فاروق نائیک، پلوشہ خان، پی ٹی آئی کے محمد فیصل واوڈا، سیف اللہ ابڑو ایم کیو ایم پاکستان کے سید فیصل علی سبزواری اور خالدہ اطیب شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 921021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش